شوبز

کانز فلم فیسٹیول: ہدایتکار کو روایتی جوتے پہننے پر ریڈ کارپٹ سے ہٹا دیا گیا

کانز فلم فیسٹیول میں کینیڈین ہدایتکار کو روایتی جوتے پہننے کی وجہ سے ریڈ کارپٹ پر روک دیا گیا۔

کیلون پولس کونسل میں ’ڈینی‘ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ثقافت میں پرورش پائی اور مکیشن پہننا اس کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں سمجھتا ہوں کارپٹ پر جانے کے لیے کچھ ضابطے ہیں۔ لہٰذا میں نے سوچا کہ اگر میں ٹکسیڈو، ٹائی یا جوتے پہنوں جس سے پہچانا جاؤں تو قابلِ قبول ہو گا۔

کیلون پلورس نے کہا کہ ’’کینیڈا میں بہت سی ثقافتوں میں مکیشن ایک روایتی اور حسب ضابطہ جوتے سمجھے‘‘۔

یہ جوتے مکیشن کیلون پلورس کی بہن نے تیار کئے تھے اور وہ بہت پرجوش تھے کہ اسے کسی اہم موقعے پر پہنیں۔

’’میں جب بھی اسے پہنتا ہوں تو اپنی ذات اور قبیلے کے ساتھ جُڑا محسوس کرتا ہوں‘‘۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button