شوبز

سینئر اداکار تنویر جمال دوبارہ سرطان میں مبتلا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار تنویر جمال موذی مرض کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

 تنویر جمال گزشتہ برس سے ناساز تھے، تاہم اب ان میں کینسر کی دوبارہ تشخیص ہونے کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا۔

 تنویر جمال ابتدائی طور پر 2016 میں بھی کینسر کا شکار ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں وہ صحت یاب ہوگئے تھے لیکن گزشتہ برس سے ان کی صحت ناساز تھی۔

گزشتہ برس سوشل میڈیا پر خبریں گردش میں تھیں کہ تنویر جمال میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم اداکار اور ان کے اہل خانہ نے ایسی خبروں کی تصدیق نہیں کی تھی۔

اب اداکار کے اہل خانہ نے ان میں کینسر کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا علاج شروع کردیا گیا۔

تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے ہیں ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button