شہباز شریف کے کنگنا رناوت کے لیے تعریفی کلمات؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔اس اسٹوری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے ایک پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
اس پیغام میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی صلاحیتوں کو خاصا سراہا گیا ہے اور ان کی آنے والی فلم دھاکڑ میں ان کی بہترین کارکردگی کے لئے تعریفی کلمات کہے گئے ہیں۔لیکن یہاں قابلِ غور بات یہ ہے کہ کیا واقعی مشکل ملکی صورتحال سے نبردآزما وزیراعظم پاکستان کے پاس اتنی فرصت ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کرپھرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے لئے تعریفی کلمات بھی کہیں گے؟تاہم اگر اس ٹوئٹ پر غور کیا جائے تو شہبازشریف کے نام سے اس مصدقہ اکاؤنٹ کا ہینڈل ‘رمیزراجہ لائیو’ دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ ایک فیک اکاؤنٹ ہے۔
This account @RameezRajaLive impersonating the Prime Minister of Pakistan has deleted his Tweets but still able to tweet. @Twitter must not verify such accounts & block them permanently.
Pakistani agencies are going to proceed and take action accordingly. @elonmusk pic.twitter.com/S9BRAxFlHS
— Abubakar Umer (@abubakarumer) May 20, 2022
مزید تسلی ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن ابوبکرعمرکی ٹوئٹ سے ہوئی جب انہوں نے وضاحت کی کہ کنگنا کے اسکرین شاٹ میں نظرآنے والا یہ جعلی اکاؤنٹ ہے نہ کہ اصلی۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے نام سے منسوب کیا جانے والا یہ جعلی اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے ’رمیز راجہ لائیو‘ نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔



