شوبز
کیا بشریٰ بی بی لانگ مارچ میں شرکت کریں گی ؟

پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دھرنے میں شرکت کے حوالے سے اداکارہ عفت عمر کا موقف سامنے آگیا۔
عفت عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی، مطلب جو شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟‘
“بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ھوں گی” ترجمانPTI- مطلب جو شریک ھوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) May 23, 2022
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں لانگ مارچ سے متعلق کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، اگر ملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہے تو وہ میری جان کوخطرہ ہے، مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں، ان کی غلامی سے موت بہتر ہے، کل خیبرپختون خوا سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد کے لیے نکلوں گا۔



