ارجیت سنگھ کا دورہ پاکستان کا اعلان، مداح جھوم اٹھے

معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ارجیت سنگھ کے گانے پسند کئے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ ارجیت سنگھ کے مداح ہیں ۔
حال ہی میں امریکہ میں ایک کانسرٹ کے دوران ارجیت سنگھ نے اپنی خوبصورت آواز میں سامعین پر سحر طاری کردیا تھا ۔ اس کانسرٹ میں پاکستانی مداح بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ تقریب کے دوران پاکستانی مداح اُس وقت جھوم اٹھے جب ارجیت سنگھ نے جلد ہی پاکستان آنے کا اعلان کیا ۔
سوشل میڈیاپر ایک اُس کانسرٹ کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں ارجیت سنگھ پاکستان آنے کا اعلان کررہے ہیں۔ تاہم ارجیت سنگھ نے دورہِ پاکستان کی تاریخ نہیں بتائی ۔
ارجیت سنگھ کا پاکستانی گلوکاروں سے اظہارِ محبت کوئی نئی بات نہیں بلکہ اپنے ملک میں پاکستانی گلوکاروں پر عائد پابندی پر بھی اپنےخیا لات کا اظہار کرچکے ہیں ۔



