شوبز

قومی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی ماڈلنگ

قومی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیئے۔

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی مخالف کرکٹرز کی وکٹیں گرانے کےساتھ ساتھ آف دی فیلڈ بھی پر فارم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ ان کی آن دی اور آف دی فیلڈ ان کی سر گرمیوں میں گہری دلچسپی لیتے ہیں

سوشل میڈیا پر متحرک شاہین شاہ نے بدھ کے روز اپنےآفیشل سوشل ٹوئٹ پر منفرد انداز کی ہیرواسٹائل تصویر لگا دی مداحوں کو لگا کہ انہوں نے پروفیشن بدل لیا اور ماڈلنگ شروع کر دی
شا ھین نے جیسے ہی تصویر پوسٹ کی مداحوں نے دلچسپ تبصرے شروع کر دئے

 

اک مداح نے براہ راست انکی پرفارمنس کی یاد دلاتے ہوے کہا کہ ایکشن ایسے دے رہے ہیں جیسے کہ شرما، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی وکٹیں ایک ہی میچ میں لی ہوں

ساتھی کرکٹر شاداب خان نے بھی شاہین سے سوال پوچھ ڈالا کہ ’ماڈلنگ کب سٹارٹ کی؟

جواب میں پاکستانی سپیڈ سٹار نے لکھا کہ ’بھائی آپ سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button