ملائکہ سے معاشقے کے بعد ارجن کپور کی جسمانی حالت میں حیرت انگیز تبدیلی


بولی وُڈ اداکار ارجن کپور نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بچپن سے ہی بہت موٹے تھے۔ لیکن اب ان کی جسمانی تبدیلی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
فلم “عشق زادے” سے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے ارجن کپور نے حال ہی میں اپنی زبردست جسمانی تبدیلی اور حیرت انگیز ٹرانسفارمیشن سے سب کو متاثر کیا ہے۔
ارجن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 15 ماہ تک اپنے جسم پر سخت محنت کی ہے۔
“ٹائمز آف انڈیا” کو دیئے ایک انٹرویو میں ارجن کپور نے کہ “مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ کورس پر رہنا بہت مشکل تھا، اور اب بھی مشکل ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ گزشتہ 15 مہینوں سے جیسے محنت کر رہا ہوں ویسے ہی کرتا رہوں گا”۔
View this post on Instagram
اداکار نے جسمانی تبدیلی کے معاملے پر ٹائیگر شروف کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “ٹائیگر بہت منفرد اور خاص ہے اس کے پاس بہت سے ٹیلنٹ ہیں، وہ ڈانس کر سکتا ہے، ایکشن کر سکتا ہے، اس نے اپنے جسم پر بہت محنت کی ہے، وہ صبح 4 بجے اٹھتا ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ کتنا نظم و ضبط والا لڑکا ہے۔ اس میں لوگوں کو اپنا فالوور اور مداح بنانے کی خاصیت ہے جو ہم میں سے کوئی نہیں کر سکتا”۔
ارجن کپور نے کہا کہ”میں کبھی ایسا نہیں بننا چاہتا تھا کیونکہ میں نے کبھی اپنے آپ کو اس کے قابل ہونے کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ میں بچپن سے ہی ایک موٹا بچہ رہا ہوں، میرا سفر مختلف ہے”۔



