شوبز

بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے دوسری شادی کرنے کا اشارہ دیدیا

نیلی آنکھوں والی بھارت کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے طلاق کے دوبارہ شادی کا ارادہ کرلیا ہے۔ 

اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کے سیشن کا آغاز کیا جس میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے کرشمہ نے جواب دیے۔ ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا آپ دوبارہ شادی کریں گی جس کا جواب انہوں نے ’’ڈیپینڈ‘ یعنی انحصار لکھ کر دیا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ کرشمہ کپور کو اگر کبھی اچھا انسان ملا جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو دوسری شادی کرسکتی ہیں۔

 

 

 

 

کرشمہ کپور نے 2003 میں ایک تاجر سنجے کپور سے شادی کر لی تھی لیکن 2016 میں دونوں نے طلاق لے لی۔

کرشمہ کی ایک بیٹی سمائرہ اور بیٹا کیان ہیں۔ کرشمہ 90 کی دہائی کی بڑی بالی وڈ سٹار تھیں لیکن شادی کے بعد کرشمہ پڑے پردے سے غائب ہو گئی تھیں۔ بعد میں انھوں نے دو مرتبہ فلموں میں واپسی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔ تاہم وہ کئی ٹی وی شوز کا حصہ ہیں اور اب جلد ہی ویب سیریز ‘براؤن’ میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button