معروف پاکستانی اداکارہ نے بچہ اغوا کرنے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی


میاں گل نامی ایک شخص نے رپورٹ درج کروائی کہ ان کا ڈھائی سالہ بیٹے نفیب اللہ فاروق ٹاؤن دہلی گیٹ ملتان سے لاپتہ ہو گیا ہے۔
ان کے مطابق ان کا بیٹا قریبی دکان پر سامان لینے گیا تھا جہاں سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس بچے کو اغوا کر لیا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس نے جب تحقیقات کیں تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے وہ اس موٹر سائيکل کے مالکان تک پہنچ گئے جو کہ آئمہ خان تک لے کر چلے گئے اور پولیس نے جب ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس کے نتیجے میں نہ صرف نقیب اللہ کو بازیاب کروا لیا بلکہ ان کو ان کے شوہر اور دیور سمیت گرفتار بھی کر لیا۔
آئمہ خان کی شادی کو چار سال کا عرصہ گزر چکا تھا اور وہ اس دوران ہر ممکن کوشش کے باوجود ماں نہیں بن سکی تھیں۔
ان کو ان کے ڈاکٹرز نے بھی بتا دیا تھا کہ وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں اور ابھی ماں نہیں بن سکیں گی۔
مگر اپنی ماں بننے کی اس خواہش نے ان کو بہت پریشان کر دیا تھا اس وجہ سے انہوں نے اپنے دیور کو پانچ لاکھ روپے لا لالچ دیا تاکہ وہ ان کو ایک بچہ لا کر دے سکے جس کو پال کر وہ اپنی ماں بننے کی خواہش کو پورا کر سکیں۔
ان کے شوہر اور دیور نے ان کی خواہش اور پیسے کی لالچ میں مجبور ہو کر نفیب اللہ کا اغوا کیا تاکہ آئمہ خان کی ماں بننے کی خواہش کو پورا کر سکیں مگر پولیس کی فعال کارکردگی کے سبب ان کی یہ خواہش ادھوری ہی رہ گئی اور وہ تینوں جیل کی کال کوٹھری تک جا پہنچے۔



