شوبز
درفشاں سلیم کا ہوٹل سے جائے نماز چرانے کا انکشاف


پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں نے ہوٹل سے جائے نماز چرانے کا انکشاف کیا ہے۔
26 سالہ اداکارہ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ جائے نماز چوری کرنے کا اعتراف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
درفشاں نے کہا کہ انہوں نے ایک بار کافی مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔
ان کی یہ بات سن کر ندا یاسر اور میکال ذوالفقار حیران رہ گئے اور ہنسنے لگے۔
درفشاں نے جائے نماز چرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے کمرے میں موجود جائے نماز بہت نرم اور اچھی تھی۔
اس موقع پر میکال ذوالفقار نے کہا تمہیں شرم نہیں آئی جائے نماز چراتے ہوئے؟ درفشان نے کہا مجھے لگا شاید اللہ میاں اس کا حساب نہ لیں کیونکہ اس پر آپ نے نماز ہی پڑنی ہے نا۔
View this post on Instagram



