شوبز
مولانا طارق جمیل کا پھٹی پتلون پہننے پر سوال، یوٹیوبر کا دلچسپ جواب


معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون پہننے پر سوال پوچھ لیا۔
زید علی نے یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ہمراہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے گھر پر ان سے اور ان کے صاحبزادے سے ملاقات کی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
اب اسی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف اسکالر کو زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے زید علی سے سوال کیا کہ اتنی پھٹی پتلون کیوں پہنی ہے؟
View this post on Instagram
جس پر زید علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب خریدی تھی تب نہیں پھٹی تھی ابھی پھٹ گئی ہے۔
بعد ازاں شاہ ویر نے بھی بتایا کہ انھوں نے بھی پہلے پھٹی ہوئی جینز پہنی تھی لیکن شیشے میں دیکھا اور پھر اتار کر دوسری پہن لی۔



