شوبز
سجل علی کے بعد ایمن خان نے بھی نام بدل لیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجل علی کے بعد اب ایمن خان نے بھی نام تبدیل کرلیا ۔
سجل علی نے احد رضا میر سے علیحدگی کے بعد انسٹا پر اپنا نام تبدیل کیا تو لوگوں میں قیامت برپا ہوگئی اب ایمن خان نے بھی اپنے اکاءونٹ پر ایمن خان سے نام ہٹا کر شادی کے 4 سال بعد ایمن منیب نام رکھ لیا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹا پر اپنا یوزر نیم بدلنے پر صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ فالوورز کا کہنا ہے کہ ایسا وہ پہلے ہی کرلیتیں۔
واضح رہے کہ ایمن خان کی اداکار منیب بٹ سے 2018ء کی 21 نومبر کو شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی امل منیب بھی ہے۔



