شوبز

یشمہ گل کو غلافِ کعبہ تحفے میں مل گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ماڈل یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

انسٹاگرام پر یشما گل نے بتایا کہ انھوں نے عمرہ ادا کرلیا ہے جس کے بعد انھیں غلافِ کعبہ تحفے میں ملا۔

پنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میں بتا نہیں سکتی کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔ ان جذبات کو الفاظوں میں نہیں ڈھالا جاسکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر آنے کا موقع دیا وہ بھی رمضان المبارک میں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ نے ہی مجھے ایسے لوگوں سے ملوایا جن سے ملاقات میری خوش نصیبی ہے اور انہوں نے مجھے دین کے بارے میں بہت کچھ بتایا اور سب سے بڑھ کر واپسی پر مجھے ایک تحفہ دیا جو اللہ کے گھر کا ایک حصہ ہے اور مجھے اس کے قریب کرتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیا کیا کہ میں اس لائق ہوئی مگر دعا ہے کہ اللہ مجھ سے راضی رہے اور سیدھے راستے پر چلائے آمین‘۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ یشما گل عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button