شوبز
نشے میں دھت ہم جنس پرست گلوکار کی خاتون سے زیادتی


معروف آسٹریلوی گلوکار جیک ویجن اعلانیہ ہم جنس پرست ہیں، لیکن گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے۔
25 سالہ گلوکار نے اس انٹرویو میں بتایا کہ پہلے میں ہم جنس پرست تھا لیکن اب میں ہم جنس پرست نہیں ہوں بلکہ اب میں بھی صنف مخالف (خواتین) میں جنسی رغبت رکھتا ہوں۔
جیک نے بتایا کہ ان میں یہ تبدیلی ایک اتفاقیہ واقعے کی وجہ سے آئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک رات وہ ایک پارٹی میں شریک تھے جہاں سب نے بہت زیادہ شراب پی۔ نشے میں دھت ہونے کے بعد انہوں نے وہاں پہلی بار ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا، جہاں سے انہیں علم ہوا کہ وہ ہم جنس پرست نہیں ہیں بلکہ صنف مخالف میں ہی جنسی رغبت رکھتے ہیں۔



