بھارتی گلوکارہ کی قابل اعتراض نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک


بھارت کی بھوجپوری گلوکارہ شلپی راج کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکارہ شلپی راج اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ہیں ، جیسے ہی ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی یہ بہت تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو گئی۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گلوکارہ شلپی راج نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ویڈیو کو شیئر نہ کریں بلکہ اسے ڈیلیٹ کر دیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس یہاں خوشیاں ہیں ، میری شادی بھی ہے ، لیکن ذرا بھی خوشی محسوس نہیں ہو رہی ، مجھے عجیب لگ رہا ہے۔
گلوکارہ نے عندیہ دیا کہ وہ سازش کا شکار ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود یہاں تک نہیں پہنچیں بلکہ آپ نے مجھے یہاں پہنچایا ہے ، آپ نے مجھے پیار دیا ، میں سکول میں گایا کرتی تھی اور اب میرا کچھ نام بننا شروع ہو گیا ہے تو لوگوں کو اس سے مسائل ہو رہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ گندی ویڈیوز انٹرنیٹ پر کیوں ڈال رہے ہیں اور گندے گندے کمنٹس کیوں کر رہے ہیں۔



