منور فاروقی کے راز نے سب کو رونے پر مجبور کردیا


بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی میزبانی میں چلنے والے شو “لاک اپ” میں منور فاروقی نے اپنا ایک ایسا راز بتایا جس نے کنگنا سمیت دیگر شرکاء کو آبدیدہ کردیا۔
منور نے بتایا کہ ، “یہ جنوری 2007 کا دن تھا۔ صبح سات بجے کے قریب، میری دادی نے مجھے جگایا اور کہا کہ میری ماں کو کچھ ہوا ہے۔ ہمیں انہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔ جب میں ہسپتال پہنچا تو وہ میری ماں کو ایمرجنسی وارڈ سے باہر لا رہے تھے۔ وہ چیخ رہی تھیں اور میں نے ان کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا۔ ایک لمحہ ایسا آیا جب … ڈاکٹروں نے آپس میں بات کی اور مجھے ان کا ہاتھ چھوڑنے کو کہا۔ میں اب بھی یہ بھلا نہیں سکتا۔”
انہیں اپنی ماں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سن کر، شو میں شامل دیگر کنٹسٹنٹ کرن ویر بوہرا، انجلی اروڑہ اور ذیشان خان جذباتی ہو گئے۔ یہاں تک کہ کنگنا کو اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا گیا۔
اگرچہ پرومو ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ منور کی والدہ کے ساتھ اصل میں کیا ہوا تھا، لیکن ان کے دوستوں نے اس سے قبل دی کوئنٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بارے میں بات کی تھی۔
2021 کے ایک انٹرویو میں ان کے دوست سعد نے بتایا کہ “ہمیں جاننے کے کچھ سالوں کے بعد، منور نے ہمیں بتایا کہ کس طرح ان کی والدہ نے خودکشی کی تھی، جب وہ 11 سال کا تھا۔ اس نے ہمیں بتایا کہ کس طرح اس بات نے اس پر اس وقت گہرا اثر ڈالا تھا اور آج بھی (اس پر اثر انداز ہوتا ہے)۔ ہم نے زیادہ سوالات نہیں پوچھے۔”



