سنی لیون کے مداحوں کیلئے خاص ڈسکاؤنٹ آفر


بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منڈیا میں قائم مرغی کی دکان کے مالک پراساد سنی لیون کا بہت بڑے فین ہیں، انہوں نے اداکارہ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے شاپ میں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ کی آفر پیش کردی، لیکن اس آفر سے صرف اداکارہ کے پرستار ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وہ شہری جو خود کو سنی لیون کا پرستار ثابت کریں گے، انہیں چکن کی خریداری پر قیمت میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق مرغی کا گوشت خریدتے ہوئے مداحوں کو دکھانا ہوگا کہ وہ سنی لیون کو انسٹاگرام یا فیس بک پر فالو کرتے ہیں اور ان کے فون میں کم از کم اداکارہ کی 10 تصاویر ہونی چاہئیے۔
اس کے علاوہ وہ سنی لیون کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کو لائیک اور کمنٹ کرتے ہیں یا نہیں۔
پراساد کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا میں بہت بڑا مداح ہوں، وہ غریب اور یتیموں کی مدد کرتی ہیں اور ان کی یہ رحم دلی مجھے بہت پسند ہے، اسی لیے میں نے بھی لوگوں کو کم قیمت میں گوشت فروخت کرنے کی ٹھانی۔



