شوبز
کیا کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں ؟

وکی کوشل سے گزشتہ برس دسمبر میں شادی کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ امید سے ہیں۔
کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر مداح اُن کے حاملہ ہونے کے بارے میں اندازے لگارہے ہیں۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے عام سے کپڑے زیب تن کیے نظر آئیں جبکہ عموماً وہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں، لباس کی وجہ سے پرستاروں نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ جلد خوشخبری سنائیں گی۔


مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑے کو پیشگی مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور وہ نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔



