شوبز

غصے میں نظر آنے والی یہ ننھی بچی پاکستان کی کونسی جانی پہچانی اداکارہ ہے؟

عام لوگوں کی طرح اداکار بھی اپنی تصاویر کو دیکھ کر اپنا ماضی یاد کرتے ہیں۔ نادیہ جمیل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: ” مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ چھوٹی سی نادیہ اب بھی میرے دِل میں زندہ ہے، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹی سی نادیہ کو اب کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔ اب اس کو کسی سے ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

جینے کے طریقے خود ڈھونڈ لیتے ہیں۔ نادیہ بچپن میں شرارتی بھی تھیں اور غصے والی بھی لیکن اب یہ خوش مزاج اور ہنسنے کھیلنے والی زندہ دل انسان ہیں۔

نادیہ کے ڈراموں اور اداکاری سے تو ہر کوئی ان کو پہچانتا بھی ہے اور پسند بھی کرتا ہے۔ لیکن جب سے ان کو کینسر ہوا اور یہ بیمار پڑیں اس وقت سے ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ یہ ان کی زندگی میں ایک مشکل ترین دور تھا جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اللہ پر توکل کرکے اپنی بیماری کو شکست دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button