اداکارہ سونم کپور کے گھر ڈکیتی

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کی نئی دہلی کی رہائش گاہ پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر ہونے والی اس بڑی واردات کو ہائی پروفائل کیس ہونے کی وجہ سے فی الحال میڈیا سے خفیہ رکھا جارہا ہے جب کہ پولیس اس کی تفتیش کررہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ خبر ہفتے کی صبح سامنے آئی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر ایک کڑور 41 لاکھ سے زیادہ مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے، سونم کپور کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور کیش غائب ہے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کا پتہ لگانے کے لیے گھر کے 25 ملازمین سے تفتیش کر رہی ہے جن میں گھر کے ڈرائیور، رکھوالی اور باغبانی اور پر معمور 9 ملازمین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں جَلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔



