شوبز

روزے کے حوالے سے بھارتی اداکارہ گوہر خان کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ ، میزبان اور ڈانسر گوہر خان نے سوشل میڈیا پر رمضان المبارک کے دوران روزے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گوہر خان نے ’روزہ رکھنے والے کیسا محسوس کرتے ہیں‘ کے ٹائٹل سے ایک منفرد ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک میز پر رکھی کئی کھانے پینے کی اشیاء کے پاس کھڑی ہیں۔

 

رمضان میں شئیر کی گئی اس ویڈیو میں انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اکثر لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ روزے داروں کو کھانے کے ذکر پر اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

 

 

گوہر خان نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو ہر ایک کے لیے جو میرے رمضان کے مواد کو پسند کرتا ہے، تمام روزے داروں کے لیے بہت سارا پیاراور ساتھ ہی انہوں نے دل کا بھی ایموجی بنایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button