شوبز

بالی ووڈ اداکار پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل پر فدا

 بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال راشد خان پاکستان تحریک انصاف کی رکن اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مداح بن گئے۔

بھارتی آرٹسٹ کمال راشد خان جو انڈیا میں آر کے ، کے نام سے بھی مشہور ہیں وہ ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بالی ووڈ فلموں پر تجزیہ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ حال ہی میں آر کے نے پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کی بھی تعریف کی ۔

 کے آرکے خان نے زرتاج گل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو میں وہ خظاب کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت پر بات کر رہی ہیں۔

 کمال راشد خان نے زرتاج گل کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو بھی ایسی دلیر اور بہادر لیڈر کی ضرورت ہے، بھارت میں زرتاج گل جیسا سیاستدان کیوں نہیں؟

 

کمال آر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں براہ راست زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میڈم زرتاج گل آپ بہت ہوشیار اور بہترین انداز میں بات کرنے والی سیاستدان ہیں۔ کاش آپ جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں‘‘۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button