شوبز
اداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گرپڑا

خوبرواداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گرپڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
حال ہی میں ساتھی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تنازع کی زد میں آنے والی ثنا جاوید کے منہ پر نجی چینل کے ’گیم شو‘ کے دوران بیگ گر پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا جاوید دیگر شرکا کے ساتھ گیم کھیل رہی تھیں اور ایک شخص نے بیگ ان کی طرف پھینکا۔ تاہم ثنا جاوید بیگ کو کیچ نہیں کرپائیں اور وہ زوردار طریقےسے ان کے منہ پر لگا۔
واقعہ میں ثنا جاوید کو کوئی چوٹ تو نہیں آئی، تاہم ان کے منہ پر بیگ گرنے کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ثنا جاوید ساتھی ماڈلز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کے تنازع میں پھنس گئی تھیں۔



