شوبز

سعودی وزیر ثقافت کی بالی وڈ ستاروں سے ملاقات

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعودنے گزشتہ دنوں وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کیا اور وہاں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

 

 

ImageImage

 

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ بدر جو کہ سعودی فلم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے بھارت کے دورے میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان ، اکشے کمار و دیگر اداکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

 

کہا جارہا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد بھارتی فلم انڈسٹری کے فلم سازوں اور اداکاروں کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور ان کی ماہرانہ رائے کی روشنی میں سعودی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔

 

 

Image

 

 

 

خود شہزادہ بدر نے بتایا کہ ان کا دورہ بھارت سعودی عرب میں فلم انڈسٹری کی صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھی، یہ ضروری ہے کہ دنیا کے ساتھ بامعنی ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جائے۔

 

سعودی شہزادے نے کہا کہ فلم اس سلسلے میں ایک اہم اوزار ہے جبکہ معیشت کی ترقی میں بھی اس کا کردار ہے۔

 

 

 

Image

 

 

اپنے دورہ بھارت میں سعودی شہزادے نے متعدد بھارتی فلمسازوں اور اداکاروں سے ملاقات کی جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان، اکشے کمار و دیگر شامل ہیں۔

 

کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب اپنے ملک میں فلمی صنعت کو پروان چڑھانا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے مملکت میں ٹریننگ پروگرام شروع کیے جائیں گے اور بھارتی فلمی شخصیات کو ان میں مدعو کیا جائے گا۔

 

 

Image

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کا انحصار تیل پر کم سے کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس مقصد کیلئے سعودی حکومت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں وژن 2030 پر عمل پیرا ہے۔

 

 

Image

 

وژن 2030 کے تحت سعودی حکومت سیاحت اور دیگر شعبوں کو فروغ دے کر حکومتی آمدنی میں اضافہ چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button