شوبز
کترینہ کیف انتقال کر گئیں؟ مینیجر کا مداحوں کیلئے اہم اعلان


بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی موت کی جھوٹی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2013 میں فیس بک پر ایک فین پیج کی جانب سے سنسنی خیز پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’ہماری پیاری اداکارہ کترینہ کیف کی موت ہوگئی ہے‘۔
تاہم اس خبر میں کترینہ کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔
اس جھوٹی خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، جس کے بعد اداکارہ کے مینیجر نے بیان جاری کرکے ان کی خیریت کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کسی نا معلوم مقام پر ہنی مون منا رہے ہیں جہاں سے انہوں نے خوشیوں بھرے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔



