شوبز

پاکستان کی کونسی مشہور اداکارہ سجل اور احد کی علیحدگی کی وجہ بنیں؟

پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد ہر روز نئے دعوے سامنے آرہے ہیں۔

حال ہی میں ایک صحافی راجا مطلوب کا ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی وجہ احد رضا میر کی عاشقانہ طبیعت اور کئی خواتین سے عاشقی و معشوقی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، وہ ایک دل پھینک اداکار ہیں۔

راجا مطلوب نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید انکشاف کیا کہ احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری کی ہی ایک مشہور اداکارہ کے ساتھ پکڑے بھی گئے تھے۔
خیال رہے کہ صحافی راجہ مطلوب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے۔

ناصرف راجا مطلوب بلکہ انٹرنیٹ صارفین بھی اب اس کہانی میں ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button