شوبز

آسکر2022:ایوارڈز جیتنے والوں کی مکمل فہرست

لاس اینجلس کےڈولبی تھیٹرمیں 94ویں اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب میں بہترین فلم کااعزاز’کوڈا’ لے اڑی۔

فلم کوڈا قوت سماعت سےمحروم ایک فیملی کی جدوجہد اور اس فیملی میں سماعت کی قوت رکھنے والے والی واحد لڑکی روبی پرمشتمل ہے۔

بہترین فلم کا ایوارڈ لیڈی گاگا اور لیزا منیلی نے پیش کیا ۔

رواں سال نمایاں کیٹیگریزمیں آسکر جیتنے والوں کے نام یہ ہیں۔

بہترین فلم : کوڈا

بہترین ہدایت کار: جین کیمپین، فلم دی پاور آف دی ڈاگ

بہترین اداکار: ول اسمتھ، فلم کنگ رچرڈ

بہترین اداکارہ: جیسیکا چیسٹین، دی آئیز آف ٹیمی فائی

بہترین معاون اداکار: ٹرائے کوٹسور،فلم کوڈا

بہترین معاون اداکارہ: اریانا ڈی بوس، فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری

بہترین بین الاقوامی فیچر فلم: ڈرائیو مائی کار (جاپان)

بہترین اینیمیٹد فلم : انکانٹو

بہترین دستاویزی فلم: سمر آف سول

بہترین اوریجنل اسکرین پلے: بیلفاسٹ – کینتھ براناگ

بہترین اوریجنل گانا: نو ٹائم ٹو ڈائی – فنیاس او کونل، بلی ایلش

آسکرکی یہ تقریب اس سے قبل فروری کے اختتام پرشیڈول تھی تاہم عالمی وبا کروناکے باعث اسے اب منعقد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button