آسکر ایوارڈز 2022: ول سمتھ نے پہلا آسکر جیت لیا

فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ، آسکر ایوارڈز کی 94ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔
94ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول سمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم “دی لانگ گڈ بائی” کا پہلا آسکر جیت لیا۔ گزشتہ سال بھی رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا تھا۔
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں پیانسٹ کی زندگی پر بنی فلم سب کو بھا گئی، فلم کوڈا نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا .
آسکر ایوارڈز میں ٹرائے کوٹسور بہترین معاون اداکار قرار پائے، قوت سماعت سے محروم ٹرائے کوٹسور کو فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا۔
جاپانی ڈرائیو مائی کار کو بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر ایوارڈ مل گیا، ارینا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ سٹوری میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا۔



