فہد مصطفیٰ کی حرکت پر سارہ لورین نے کرسی دے ماری


ساہ لورین کے نام سے مشہور مونا لیزا حسین بولی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک بار انہیں میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کی حرکت پر غصہ آگیا، جس کے بعد انہوں نے فہد مصچفیٰ کو کرسی پھینک کر ماری۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سارہ لورین نے بولی وڈ میں متعدد فلموں میں کام کیا جن میں ان کی اداکاری کوخوب سراہا گیا۔
اداکارہ نے ایک اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار اداکار فہد مصطفیٰ پر غصہ آگیا تھا اور کرسی پھینک کر ماری دی تھی۔
اداکارہ نے ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ سے بدتمیزی کیے جانے کا اعتراف کیا۔
سارہ لورین نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ کے ساتھ ان کا سین شوٹ ہونا تھا اور اس دن ان کا موڈ خراب تھا لیکن فہد انہیں بار بار سیدھے کھڑے ہونے کا کہہ رہے تھے جس پر انہوں نے کچھ دیر برداشت کیا اور بعد میں کرسی پھینک دی اور شوٹ بند کرنے کا کہا۔



