شوبز

سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، صحافی کو دعویٰ

شوبز کی مقبول جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان ان دنوں طلاق کی خبریں چل رہی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر صحافی حسن چوہدری کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ شوبز کی معروف خاتون صحافی سے آن لائن بات چیت کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @starsworld.pk

شو میں گفتگو کے دوران خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ یہ بات بالکل کنفرم ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2020 میں دونوں کی شادی ہوئی تھی تاہم اب مارچ 2022 میں دونوں کی طلاق ہوچکی ہے۔

خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ کچھ دیگر ذرائع بھی ہیں جنہوں نے یہ خبر کنفرم کی ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ دونوں افراد کے لیے طلاق ایک دردناک تجربہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button