سونم کپور نے مداحوں کو گڈ نیوز سنادی

سونم کپور نے اپنے پہلے بچے کی خوشخبری سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔
انیل کپور کی بیٹی بھارتی اداکارہ سونم کپور اوران کے شوہر آنند جلد پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے اپنے فالوورز اور مداحوں کو گڈ نیوز بھی سنادی۔
انسٹاگرام پر سونم اوران کے شوہر آنند آہوجا نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی فیملی میں اس نئے مہمان کا استقبال کرنے کے لیے انتہائی بیچین ہیں اور ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔


اس جوڑی نے ہونے والے بچے کے لیے دُعائیہ کلمات لکھنے کے علاوہ ہیش ٹیگ میں یہ بھی بتایا کہ وہ رواں برس خزاں کے موسم میں والدین کے رُتبے پرفائزہوجائیں گے۔
اداکارہ کی اس خوشخبری پر کرینہ کپور سمیت دیگر فلمی اسٹارز نے انہیں مبارک باد دی اور جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
ساتھ ہی بیٹی نے خوشخبری سنائی تو جلد ہی نانا بننے والے انیل کپور خوشی سے نہال ہوگئے۔ انہوں نے لکھا ” اب میں اپنی زندگی کے سب سے پرجوش کردار کیلئے تیار ہو رہا ہوں اور وہ ہے نانا کا کردار، اب ہماری زندگیاں ہمیشہ کیلئے تبدیل ہوجائیں گی، میں بہت زیادہ شکر گزار ہوں، سونم اور آنند نے ہمیں وہ خوشخبری سنائی ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔



