عاصم اظہر کی اپنی گہری سہیلی میرب علی سے منگنی

نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنی دوست اداکارہ وماڈل میرب علی سے منگنی کرلی۔
انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے صارفین کو آگاہ کیا کہ ان کی منگنی میرب علی سے ہوچکی ہے۔
گلوکار نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’شکر الحمداللہ، خدا کے فضل وکرم اور والدین کی دعاؤں سے ہم(عاصم اظہر اور میرب علی) اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہیں، اللہ ہمیں ہمیشہ محفوظ اور خوش رکھے، آمین‘‘۔
گلوکار نے مداحوں سے اپیل کی کہ سب انھیں دعاءوں میں یاد رکھیں۔
Shukar Alhamdulillah. 💍
With the grace of Allah Almighty and our parent’s duas, we announce our Imam Zamin – engagement. May Allah SWT and Ahlebait (as) keep us protected and this happy forever, Aameen. Keep us in your prayers. 💛 pic.twitter.com/fy9wIatMrt
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 20, 2022
گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کے بارے میں کچھ دنوں سے یہ چہ مگوئیاں چل رہی تھیں کہ دونوں کا آپس میں تعلق ہے تاہم منگنی کی تصاویر آنے کے بعد یہ خبر سچ ثابت ہوگئی۔



