شوبز

پرویز مشرف دبئی میں سنجے دت کے ساتھ

پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف اور بھارتی اداکار سجنے دت کی دبئی میں ملاقات کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے جاری ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف وہیل چیئر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی اداکار سنجے دت ان سے گفتگو میں مشغول ہیں۔

یہ تصویر دبئی کے ایک جم میں لی گئی جہاں سابق صدر پرویز مشرف اور سنجے دت کی اتفاقیہ ملاقات ہوئی جبکہ دونوں شخصیات نے اس موقع پر نہایت خوشگوار ماحول میں بات چیت اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنرل (ر) پرویز مشرف کی حالت اور دبئی میں موجودگی کے حوالے بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button