شوبز

شاہ رخ خان کا نیا لگ، لوگ پہچان نہ سکے

بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہورو معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کے لُک نے مداحوں کو حیران کردیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان میں بالکل نئے انداز میں دکھائی دینگے، انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان ایک ماہر باڈی بلڈر کی طرح نظر آرہے ہیں جس کے جسم پر 6 کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں۔

 

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بعدازاں فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان کیا تھا۔

فلم کے بارے میں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ ‘پٹھان’ ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں آئندہ برس جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button