قرآنی تعلیمات اور خودکشی کے حوالے سے نانا پاٹیکر کا بڑا بیان


لیجنڈری بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے خودکشی سے متعلق ایک ایسا بیان دیا گیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
بھارت میں کسانوں کی جانب سے بطور احتجاج خود کشی کرنے پر آواز اٹھائی جا رہی تھی، جس میں مشہور اداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے ایک ایسا پیغام دیا گیا جس کا مسلم دنیا میں بھی استقبال کیا گیا۔
چونکہ مسلمان کسانوں کی خودکشی کا تناسب کم تھا، اسی وجہ سے اداکار نے خود کشی کرنے والوں کو اسلام اور مسلمانوں کی مثال دیتے ہوئے سمجھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ قرآن مجید نے خود کشی کو حرام اور گناہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اللہ کی مرضی کے خلاف ہے۔
اداکار کی جانب سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔
نانا پاٹیکر بھارت میں کسانوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر غمزدہ تھے، جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنی فلموں کی کمائی کا ایک حصہ 113 فیملیز میں بانٹ دیا ہے۔
اداکار ان فیملیز میں رقم تقسیم کر رہے تھے جن کے سربراہ نے دوران احتجاج خود کشی کر لی۔
واضح رہے مودی حکومت کی جانب سے کسان مخالف قوانین لائے گئے تھے جس کے بعد کسانوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔



