عاطف اسلم کے والد کو دل کا دورہ، دعاؤں کی اپیل


عاطف اسلم کے والد دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب صحتیابی کی جانب گامزن ہیں، تاہم گلوکار نے اپنے مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔
انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا۔
عاطف اسلم نے کہا کہ پچھلے کچھ دن تھوڑے سخت تھے لیکن آپ سب کی محبتوں اور حمایت کے ساتھ میرے والد دل کے دورے سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں، ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ میں آج آن لائن نہیں آ سکوں گا تاہم والد کے صحتیاب ہونے کے بعد میں ایک زبردست ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔
عاطف اسلم نے اپنی انسٹا پوسٹ میں اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ویڈیوز، گانے اور خوبصورت ایڈیٹس بھیجنے کا شکریہ۔ جب والد مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔



