شوبز

سدھو کی الیکشن میں شکست پر ارچنا کا ردعمل

سابق کرکٹر ، سیاستدان اور کپل شرما شو کے میزبان نوجوت سنگھ سدھو کی الیکشن میں شکست کے بعد بننے والی میمز پر ارچنا پورن سنگھ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ مجھے میمز کی صورت میں سامنے آنے والے تمام ہی لطیفے پسند آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے نوجوت سنگھ سدھو دوسری بارے اپنی سیٹ ہار گئے ہیں، وہ پہلی بار ارچنا سے دی کپل شرما شو کی سیٹ ہار ے تھے۔

ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ کہ شو میں سدھو کی جگہ لینے کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، میرے اور سدھو کے نام پر بہت کچھ پھیلایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سوچ سکتے ہیں؟ کل سدھو کی شکست پر ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا ہوا تھا، بھئی میرا ان کی ہار سے کیا لینا دینا۔

اداکارہ نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو اگر اس سیٹ پر دوبارہ بیٹھتے ہیں تو یہ ان کے لیے اچھا ہے، میں آگے بڑھ جاﺅں گی، میں نے کئی سال کامیڈی سرکس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button