شوبز

عامر لیاقت نے تیسری بیوی کی شوبز میں انٹری کا اشارہ دیدیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نےاپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری کی طرف اشارہ دے دیا اور کہا کہ میں دانیہ کو اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں لیکر آؤں گا۔

ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وہ اُردو فلکس کے ساتھ بھی کچھ ڈرامے کررہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ کو بھی ان ڈراموں میں ساتھ لیکر آئیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button