شلپا نے روہت شیٹی کو کانچ کی بوتل دے ماری


بھارتی ٹی وی شو میں معروف بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے نامور فلم ہدایت کار روہت شیٹی پر اچانک شیشے کی بوتل توڑ دی۔
شلپا نے کانچ کی بوتل ازراہِ مزاق فلم ساز پر توڑی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی روہت کو مخاطب کرنے کے لیے دو بار آواز لگاتی ہیں، نہ سننے پر اداکارہ نے کیمرے میں کہا “اتا ماجی سٹکلی” اور پھر فلم ساز کو بوتل دے ماری۔
اداکارہ نے روہت کے بازو پر بوتل مار کر توڑی جس پر وہ چونک اٹھے اور پھر شلپا نے مطالبہ کیا کہ کوئی پکچر دو مجھے، یعنی کسی فلم میں کام کرنے کا موقع دو۔
بعد ازاں روہت شیٹی نے شلپا شیٹی کو دیکھتے ہوئے کہا پاگل ہے کیا؟
View this post on Instagram
بھارتی اداکارہ نے جواب میں مزاحیہ انداز اپنایا جس پر شلپا اور روہت کے ہمراہ سیٹ پر موجود دیگر شخصیات بھی ہنس پڑیں۔
ویڈیو کے کمنٹس پر پرستاروں نے بھی قہقہوں کے انبار لگا دیے۔



