شوبز

پاکستان کی قابل فخر بیٹی لاریب عطا آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

مشہور و معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا کو جیمز بانڈ سیر کی فلم ” نو ٹائم ٹو ڈے میں بہترین پرفامنس پر آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بطور ویژول آرٹسٹ ان کی اس کامیبا ترین فلم میں شاندار ویژول ایفیکٹس کی بنا پر نامزدگی ہوئی جو کہ بلاشبہ پاکستان کے لیے قابل تعریف بات ہے۔

لاریب عطا دس سال سے بالی ووڈ میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کررہی ہیں، جیمز بانڈ 007 سے قبل وہ ہالی ووڈ کی فلم ٹیننٹ، مشن امپاسبل فال آءوٹ، ایکس مین اور دیگر سپرہٹ فلموں میں کام کرسکی ہیں۔

لاریب عطا 2019 میں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ میں نامزد ہونے والی واحد پاکستانی ہیں لاریب عطا نے اس کامیابی کو اپنے بھائی سانول عیسی خیلوی کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کے اس سفر میں میرے بھائی نے والد جیسا کردار ادا کیا بطور پاکستانی ہالی وڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button