شوبز

میرے قائد الطاف حسین ہی ہیں، عامر لیاقت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ” میں اندر سے ایم کیوایم ہوں، میرے قائد الطاف حسین ہی ہیں، پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی”۔

ایک تقریب کے دوران شیلڈ وصولی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی میزبان سے کہا کہ “ہمارا آپس میں اتحاد ہوگا” جس پر خاتون نے کہا کہ “نہیں”۔

عامر لیاقت حسین پھر بولے کہ “ہوجائے گا، ایم کیوایم سے ہوجائے گا، ایم کیوایم سے ہی ہونا ہے”۔

خاتون بولی کہ “مطلب کہ پی ٹی آئی سے آپ بھی نکل رہے ہیں”۔

کسی قسم کے تردد کے بغیر عامر لیاقت حسین بولے کہ ” اس وقت تک ختم ہوجائے گی پی ٹی آئی ، کراچی میں تو ایم کیوایم ہی ہے ناں، وفا پرست ہی سارے امیدوار ہوں گے، میں شروع سے ایم کیوایم ہوں، یہ تو تبلیغی جماعت تھی “۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button