خوبرو اداکارہ صبا قمر کب اور کس شخص سے شادی کرنے والی ہیں؟

پاکستان کی ورسٹائل اور ٹیلنٹ سے بھرپور اداکارہ صبا قمر کب پیا دیس سدھارنے والی ہیں اس حوالے سے انوشے اشرف نے انکشاف کردیا۔
حال ہی میں پاکستانی اداکارہ و ماڈل انوشےاشرف ٹو بی اونسٹ شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ صبا قمر جلد شادی کرنے والی ہیں۔سابق وی جے، ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر باتیں کیں۔
شو میں بات چیت کے دوران انوشے اشرف نے صبا قمر کے بارے میں انکشاف کیا کہ اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں اور وہ کس سے شادی کر رہی ہیں انوشے اُن کے ہونے والے ساتھی کو بھی جانتی ہیں۔تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
اپنی شادی سے متعلق کئے گئے سوال پر انوشے نے کہا کہ دو سال تک ان کا شادی کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے گھر والے ان سے شادی کا کہتے ہیں۔اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوشے کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل تقریبا ان کی شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر انہوں نے ہونے والے شوہر سے تعلقات ختم کرلیے۔انوشے اشرف کے مطابق تعلقات ختم کرنے پر ابتدائی طور پر انہیں افسوس بھی ہوا، تاہم بعد میں انہوں نے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی تعلقات ختم کیے۔



