شوبز

عمران خان سے بھارتی اداکارہ ریکھا شادی کرنا چاہتی تھیں

بھارتی اداکارہ ریکھا کی والدہ عمران خان کو بطور داماد پسند کرتی تھیں۔

ریکھا بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کی زندگی میں بے انتہا اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ ریکھا کا شمار بھارت کی ان چند اداکارؤں میں ہوتا ہے جو آج بھی اپنی پہلی محبت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

ریکھا کی زندگی میں امیتابھ بچن تو تھے ہی مگر عمران خان بھی ان کی زندگی میں آئے تھے، جی ہاں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان۔ریکھا کی والدہ کو بھی عمران خان بطور داماد قبول تھے، اس کے لیے انہوں نے نجومیوں سے بھی رابطہ کیا تھا اور جواب مثبت آیا تھا۔

 

 

 

دراصل یہ واقعہ 1985 کا ہےعمران خان اپریل کے مہینے میں بھارتی شہر ممبئی میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، میگزین کی رپورٹ کے مطابق عمران اور ریکھا بہت جلد شادی کرنے والے ہیں، اس حوالے سے میگزین نے لکھا کہ دونوں کو ساحل سمندر پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔تاہم دونوں کے درمیان ہونے والے دوریاں علیحدگی کا باعث بنیں، اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ شادی نہ ہو سکی۔

اسی طرح امیتابھ بچن کے ساتھ بھی ریکھا کی شادی نہیں ہو سکی اور اب ریکھا آج تک امیتابھ بچن کے نام کا سندور اپنی مانگ میں لگاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button