شوبز

ویلنٹائن ڈے پرانگین آلتان کیلئے اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان  کے لیے ویلنٹائن ڈے پر اُن کی اہلیہ نے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

نیسلیشے الکوچلر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر، اداکار انگین آلتان کے ساتھ چند خوبصورت سیلفیاں شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ترک زبان میں لکھا ہے کہ’ وہ انتہائی فطری اور جذباتی انداز کے ساتھ اپنے پیارے شوہر کا اُنہیں زندگی میں ایک خاندانی اور سچی محبت دینے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہیں گی‘۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neslisah Alkoclar (@neslisahduzyatan)

دوسری جانب اداکار نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور اُنہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں محبت کا عالمی دن ’ویلنٹائن ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام لوگ اپنے پیاروں سے مختلف انداز میں محبت بھرےجذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button