شوبز

راکھی ساونت نے حجاب پہن لیا

خبروں کی زینت بنے رہنے کی شوقین بولی وڈ کی متنازع اداکاراوں میں سے ایک راکھی ساونت ممبئی کی سڑکوں پر حجاب میں گھومتی نظر آئیں۔

 

تنازعات کے باعث شہرت رکھنے اور آئے روز اپنے بیانات اور حرکتوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی راکھی حجاب پہن کر اپنے جِم پہنچ گئیں۔

 

اداکارہ کی ممبئی میں حجاب اورعبایا پہن کر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی تو میڈیا ایک بار پھر ان کے سامنے جمع ہوگیا۔

 

راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو میں حجاب پہننے کی وجہ بھی بتائی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حجاب ان کی دوست نے تحفے میں دیا تھا اور وہ اس لیے یہ پہن کر جم آئی ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جم کے کپڑے پہنے ہیں تو اس پر عبایا پہن کر گھر سے نکلی ہوں۔
رپورٹر نے راکھی کی بتعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کشمیر کی لگ رہی ہیں۔
جس پر انہوں نے کہا کہ شکر ہے تم نے کشمیر کہا افغانستان نہیں کہا۔

 

ان کے ایک مداح نے جب ان سے تصویر کی درخواست کی تو راکھی نے کہا کہ فوٹو لے رہے تو روز صبح اس کی پوجا کرنا، لیکن ہار مت پہنا دینا۔
خیال رہے کہ ہندو مذہب میں ہار صرف مردہ لوگوں کی تصویر پر چڑھایا جاتا ہے۔

 

راکھی جب اپنے جم میں داخل ہونے لگیں تو انہوں نے جم کے سیکیورٹی گارڈ کو سوتا ہوا پایا۔
جس پر انہوں نے کہا کہ دیکھو کیسے سو رہا ہے۔ اگر کوئی دہشت گرد آگیا تو سب سے پہلے اسے ہی ٹھوک کر جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button