تیسری بیوی نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت دیدی

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے عامر کو چوتھی شادی کی اجازت دیدی ہے اب وہ اپنی مرضی سے چوتھی شادی کرسکتے ہیں۔
نوبیاہتا جوڑی مارننگ شو کی مہمان بنی جہاں انکی ازدواجی اور شادی سے پہلے کی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھے گئے جس کا ایک کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیدہ دانیہ شاہ میزبان سے کہتی ہیں میں نے ’ان‘ کو یہ بھی اجازت دی ہوئی ہے کہ اگر آپ نے شادی کرنی ہے تو کرلیں۔ جس پر میزبان حیرانی سے پوچھتے ہیں کیا آپ نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے جس پر دانیہ کہتی ہیں ہاں۔
رکن قومی اسمبلی کی تیسری بیوی کا کہنا تھا کہ اگر میں ان کو محبت دوں کو تو میری طرف ہی مائل ہونگے بصورت دیگر چوتھی شادی کرلیں گے جس پر مجھے اعتراض نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے 10 فروری کو سوشل میڈیا پر اپنے سے 31 سال چھوٹی ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد اب تک صارفین کی جانب سے میمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔



