پاکستان کے وہ اداکار جو بھارتی اداکاروں کے رشتے دار ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے کچھ مشہور پاکستانی سیلیبرٹیبز کے رشتے دار بھارتی اداکار ہیں جن کا نام اور رشتہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
پاکستان کے مشہور اداکار فیصل رحمان کے چہرے کو کون نہیں جانتا کئی برسوں سے انھوں نے پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری پر راج کیا۔
فیصل کے ایک انکل “رحمان“ بھارتی فلموں کے مشہور اداکار تھے جنھوں نے چودہویں کا چاند، وقت اور پیاسا جیسی نامی گرامی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سامعہ ممتاز اور زہرا سہگل پاکستان کی سلجھی ہوئی اداکارہ سامعہ ممتاز بھارت کی مقبول اداکارہ زہرا سہگل کی قریبی عزیز ہیں۔ زہرا سہگل اپنے ایک کردار “اماں“ کے نام سے کافی مشہور ہوئیں۔ سید کمال اور نصیر الدین شاہ پاکستان کے باکمال اداکار سید کمال بھارت کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کے کزن ہیں۔ کمال صاحب نے اپنے انتقال سے پہلے نصیر الدین شاہ سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں نصیر سے بہت ناراض ہوں کیونکہ وہ پاکستان آیا اور مجھ سے ملے غیر چلا گیا اس کے پاس مجھ سے ملنے کا وقت نہیں تھا“
علی ظفر کی بیگم آئشہ فاضلی اور عامر خان بالی وڈ کے کنگ عامر خان پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر کی بیگم عائشہ فاضلی کے رشتے دار ہیں اس لحاظ سے عائشہ عامر خان اور ان کے بھانجے عمران خان کی رشتے دار ہوئیں۔
خیام سرحدی کے والد اداکارہ ژالے سرحدی کے دادا اور خیام سرحی کے والد ضیاء سرحدی بھارت کے مقبول ترین اسرپٹ رائٹر او ڈایریکٹر تھے۔ ضیاء نے بھارت کی مشہور زمانہ فلم “مدر انڈیا“ کا اسرپٹ لکھنے والے تین لکھاریوں میں سے ایک تھے۔



