شوبز

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی موت سے قبل کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

 بھارتی فلم انڈسٹری پر اپنی سروں سے بھری آواز کے ذریعے راج کرنے والی گلوکاری لتا  منگیشکر کے انتقال پر بھارت سمیت پاکستان میں بھی سوگ کا سماں ہے۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لتا منگیشکر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو چند سیکنڈز پرمشتمل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے لتا کا تھامے دو خواتین انھیں سہارا دیکر چلا رہی ہیں جبکہ یہ منظر ہسپتال کے اندر کے ہیں۔

 

لتا نے اپنے کیریئر کا پہلا گانا ’ناچو یاگڑی، کھیلو ساری مانی ہوس بھری‘ 1942 میں ایک مراٹھی فلم کے لیے ریکارڈ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس گانے کو فلم کے فائنل کٹ سے ہٹا دیا گیا تھا لتا ایک بار موسیقار نوشاد کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کرتے ہوئے بےہوش ہوگئی تھیں۔ اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’ہم گرمی کی ایک لمبی دوپہر میں ایک گانا ریکارڈ کر رہے تھے، ان دنوں ریکارڈنگ اسٹوڈیوز میں ایئرکنڈیشن نہیں ہوتے تھے اور فائنل ریکارڈنگ کے دوران چھت کا پنکھا بھی بند کر دیا گیا تھا، میں گرمی کی شدت نہ برداشت کرتے ہوئے بےہوش ہوگئی تھی۔

لتا صرف ایک ہندوستانی گلوکارہ نہیں تھیں۔ اس کی سریلی آواز کے چاہنے والے پوری دنیا میں پائے جا سکتے ہیں۔ انہیں لندن کے مشہور رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی ہندوستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ فرانس کی حکومت نے انہیں 2007 میں آفیسر آف دی لیجن آف آنر سے نوازا، جو کہ ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button