شوبز

مشہور اداکار مسعود اختر کی طبیعت شدید خراب

پاکستان کے معروف اداکار اور سینیئر ٹی وی آرٹسٹ مسعود اختر کی طبیعت شدید خراب ہے۔جس کے باعث انہیں گنگارام اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ان کے اکلوتے بیٹے علی رضا کا انتقال 27 ستمبر کو ہوا تھا۔ یہی غم مسعود اختر کو کھاگیا جس کے بعد اداکار نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور بستر مرگ سے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی بیگم بتاتی ہیں کہ: ” میرے شوہر کی طبیعت بہت خراب ہے۔ آپ سب لوگوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ یہ ہر وقت بیٹے کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ بیٹے کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہیں، کچھ دن سے کھانا پینا چھوڑ چکے ہیں۔ ” یوٹیوب پر اداکار مسعود اختر کی ہسپتال سے ایک ویڈیوشیئر کی گئی جس میں وہ اپنے بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری طبیعت خراب ہے لیکن میرے بیٹے کی مغفرت کے لیے آپ لوگ دعا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button