شوبز

صنم سعید پر فلرٹ کا الزام ، احسن خان نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

پاکستانی اداکارہ صنم سعید پر فلرٹ کے الزام سے متعلق احسن خان نے تفصیل سے بتادیا ۔

ایک انٹرویو کے دوران احسن خان سے پوچھا گیا کہ کیا زندگی گلزار ہے ڈرامے کی اداکارہ صنم سعید فلرٹ کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں احسن خان نے کہا کہ میرا خیال ہے صنم سعید ایک بار کی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا صنم سعید کو ایک سے زیادہ لوگوں سے آنکھ لڑانا پسند ہے وہ ایک ہی آدمی پر اکتفا کریں گی اور اسی کو سنجیدہ لیکر گھر بسانا پسند کریں گی۔

ساتھ ہی اداکارہ ثروت گیلانی نے احسن خان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ صنم کو جتنا میں جانتی ہوں اس کے مطابق صنم ایک ہی شخص کو شوہر بنا کر زندگی گزارنا پسند کریں گی۔

ایک موقعے پر سوال کیا گیا کہ اگر احسن خان کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ صنم سعید نے کہا کہ احسن ہنس مکھ انسان ہیں۔ اپنی ہنسی نہ روک پانا ہی ملازمت سے محرومی کا سبب ہوسکتا ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button